Saturday, 2 July 2011

آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے انتخابات کو چیلینج کرنے سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی درخواست مسترد کردی

    میرپور (نمائندہ خصوصی) آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کو چیلینج کرنے سے متعلق مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چیپٹر کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ رٹ پٹیشن میں ضروری ترامیم کرکے دوبارہ دائر کیا جا سکتا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے جمعہ کی صبح آزاد کشمیر ہائی کورٹ (مظفر آباد) میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کو چیلینج کیا تھا جس میں م ¶قف اختیار کیا گیا تھا کہ اگر انتخابات منصفانہ ہوئے تو نتائج مختلف ہو سکتے تھے۔ عدالت عالیہ نے رٹ پٹیشن مسترد کرتے ہوئے اس میں ضروری ترامیم کی ہدایت کی ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money