Thursday, 30 June 2011

اسلام آباد پولیس نے 2 دہشتگرد گرفتار کر کے خودکش جیکٹ، دستی بم اور پستول برآمد کر لیا

    اسلام آباد ۔ اسلام آباد پولیس نے 2 دہشتگرد گرفتار کر کے ایک خودکش جیکٹ، دستی بم اور پستول برآمد کر لیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ دو خودکش حملہ آور اسلام آباد میں اہم شخصیات اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ پولیس کی خصوصی ٹیم نے کراچی کمپنی بس سٹینڈ پر ان کی موجودگی کی اطلاع پر ان کی تلاش شروع کر دی اور بالآخر دونوں ملزمان منور الیاس میرا جان اور محب اللہ کو گرفتار کر کے ایک خودکش جیکٹ، ایک پستول اور دستی بم برآمد کر لیا۔ اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اقرار کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ مئی میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اور اسلام آباد کچہری میں دہشتگردی کی وارداتیں کرنا چاہتے تھے تاہم سخت سیکورٹی کے باعث وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے۔ گرفتار ملزمان نے پولیس کو مزید بتایا کہ وہ اب آسان ہدف کی نشاندہی میں مصروف تھے اور چند اہم شخصیات اور تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ اسلام آباد پولیس کے اعلی حکام نے مارگلہ پولیس کی کارکردگی کو سراہا جس کی بروقت کارروائی سے وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنا دی گئی۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money