اسلام آباد....... آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ نوجوان آگے بڑھیں اور دل کھول کر عسکریت پسندوں کے خلاف لڑنے والوں کے لئے خون کا عطیہ پیش کریں۔ اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر خون کا عطیہ پیش کرنے کے بعد آصفہ بھٹو نے نوجوان نسل کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خون کا عطیہ پیش کرنے کا مقصد دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف ہمارے عزم کی تجدید ہے اور محترمہ بے نظیر بھٹو اور عسکریت کے خلاف لڑنے والوں کے لئے اظہار عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے پورے ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خون کا عطیہ پیش کر کے ثابت کریں اور اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔


23:31
Posted in:
0 comments:
Post a Comment