راولپنڈی (لائیو پاکستان ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید قائدمحترمہ بے نظیر بھٹو کی 58ویں سالگرہ کے موقعہ پر پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کے زیر اہتمام تقریب میں ہلڑ بازی ،پارٹی لیڈروں سے ملنے کے خواہشمند جیالے سیکورٹی اہلکاروں کے روکنے پر طیش میں آگئے اور ان پر تھپڑوں کی بارش کردی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سٹی تنظیم کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم محترمہ بےنظیر بھٹو کی سالگرہ کے حوالے سے لگائے گئے بلڈ کیمپ میں پی پی پنجاب کے صدرامتیاز صفدر وڑائچ اوروفاقی وزیر برائے صحت ریاض پیرزادہ سے ملاقات و سلام ودعا کے متمنی جیالے اس وقت قائدین کے سیکورٹی گارڈزز سے الجھ پڑے
جب انھیں سیکورٹی کے نام پر گارڈز نے آگے جانے سے روک دیا جیالوں نے گارڈز پر تھپڑوں کی بارش کر دی ۔منگل کے روز لیاقت میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی جائے شہاد ت پرپیپلزپارٹی راولپنڈی سٹی تنظیم کے زیر اہتمام اپنی قائد کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر امتیازصفدر ورائچ اوروفاقی وزیرصحت ریاض حسین پیرزادہ جونہی بلڈ کیمپ میں پہنچنے تو جیالوں کی بڑیءتعدادنے ان سے ہاتھ ملانے اورخیرخیریت دریافت کرنے کے لئے گھیراڈال دیا دھکم پیل کے باعث رہنماﺅں کے سکیورٹی گارڈز نے جیالوں کو دھکے دیکر پیچھے دھکیلا تو جیالے ان سے لڑ پڑے ،تلخ کلامی اورہاتھا پائی کے بعد سٹی تنظیم نے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کی تاہم متعدد کارکن ناراض ہوکر کیمپ سے واپس چلے گئے ،ناراض ہونے والے جیالوں کاکہناتھاکہ یوں تو لیڈروں سے ملاقات نہیں ہوتی اوراگر کبھی ایسے موقع پر ہونا ہوتی ہے تو وہ بھی سیکیورٹی رسک کا نام دیکر ٹال دی جاتی ہے ۔

00:01

Posted in:
0 comments:
Post a Comment