Saturday, 2 July 2011

ملتان سے مدینہ منورہ کےلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز روانہ ہوگئی

     ملتان (نامہ نگار) وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی ہدایت پر جمعہ کے روز ملتان سے مدینہ منورہ کےلئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز ہوگیا۔وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کے صاحبزادے پنجاب پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور رکن پنجاب اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کیا ۔ملتان سے ابتدائی طورپر ہفتے میں ایک پرواز کا آغاز کیاگیا ہے جوجمعہ کی دوپہر12.40پر ملتان سے روانہ ہوا کرے گی ۔ابتدائی طورپر یہ پروازیں ملتان سے براستہ کراچی مدینہ منورہ جائیں گی۔کراچی سے مسافروںکو دوسرے طیارے پر منتقل کیاجائے گالیکن بہت جلد ملتان سے براہ راست پروازوں کا سلسلہ بھی شروع ہوجائےگا ۔افتتاحی تقریب میں سید عبدالقادرگیلانی،ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے ملتان باقر رضا نقوی،جنرل منیجر پی آئی اے میجر خرم،رکن صوبائی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ،پیپلز لائرز فورم کی رہنماءبشری نقوی سمیت اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔عبدالقادرگیلانی نے پہلی پرواز کے ذریعے ملتان سے مدینہ منورہ جانے والے60مسافروں کو رخصت کیا اور ان کے گلے میں ہارپہنائے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر پی آئی اے میجر خرم نے کہاکہ پی آئی اے بہت جلد ملتان سے مدینہ منورہ کےلئے ہفتے میں دوپروازیں شروع کردے گی۔انہوںنے کہاکہ ان پروازوں سے جنوبی پنجاب کے شہریوں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا۔ڈسٹرکٹ منیجر پی آئی اے ملتان باقر رضا نقوی نے کہاکہ ملتان سے مدینہ منورہ کےلئے یہ پروازیں وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی خصوصی دلچسپی کے نتیجے میں شروع ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مارکیٹ کاجائزہ لیا جارہاہے جس کے بعد یہاں سے یورپی ممالک کےلئے بھی جلد پروازیں شروع کردی جائیں گی۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money