لاہور(خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا، آزاد کشمیر میں شکست کے بعد شریف برادران بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ وہ جمعرات کو یہاں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ تعلقات، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر نے راجہ ریاض کو تعلیمی اور طبی شعبے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے ڈپٹی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ مسلم لیگ کے قاید نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب سیاسی بھگوڑے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں انہیں حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے کا موقع نہیں دیا جارہا جو جمہوریت کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پنجاب اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں۔ راجہ ریاض نے کہاکہ شریف برادران آزاد کشمیر میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔


00:45
Posted in:
0 comments:
Post a Comment