ٹنڈوباگو/گولارچی (بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وز یر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا غیرت مند سپوت ہوں،ملک سے بھاگوں گانہ لندن اور سعودیہ والے مجھے بھگاسکتے ہیں،جولوگ لندن اور دبئی بھاگ گئے ،ان کے لئے عام معافی کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں،وزیراعلیٰ نہیں بن رہا، قائم علی شاہ پر اعتماد ہے ،ان سے بہترکوئی وزیراعلیٰ نہیں ہوسکتا، اپنی چھٹیاں بہترطریقے سے منارہاہوں ،صحت پہلے سے کافی بہترہے۔ وہ جمعرات کو یہاں بدین کے دورہ کے موقع پر گولارچی اور ٹنڈوباگومیں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر قائم مقام صدر ڈاکٹرفہمیدہ مرزابھی ان کے ہمراہ تھیں۔ ذوالفقار مرز انے کہا کہ میرے وزیراعلیٰ بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، مجھے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ پر مکمل اعتماد ہے ،ان سے بہتر وزیراعلیٰ کوئی نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کا ایک غیرت مند سپوت ہوں ، 12سال روپوش رہالیکن ملک سے بھاگانہیں، لندن یا سعودیہ والے ملک سے نہیں بھگاسکتے ،میرامرنا اور جینا ملک کے عوام کیساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولوگ لندن یا دبئی بھاگ گئے ہیں ،ان کیلئے عام معافی کا اعلان کرکے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پارٹی کی تنظیم سازی کے سلسلے میں سندھ بھرکا دورہ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت سے زیادہ شہید بے نظیر بھٹو کا جانثار اور بھٹو کا سپاہی اور پیپلز پارٹی کا کارکن ہونے پر فخر ہے اس لئے وزارت میرے لئے کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میں وزیر داخلہ نہیں چھٹی پر ہوں اور اپنی چھٹیوں کا بھرپور مزا لے رہا ہوں میری صحت بھی بہتر ہو رہی ہے گھر والے بھی خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا فرض ہے اور عوام کے حقوق کےلئے جدوجہد کے علاوہ لڑنا پڑا تو لڑوں گا۔ ذوالفقار مرزا نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدےپورے کر رہی ہے اور اپنے 3 سالہ دور میں متعدد تعمیر و ترقی او رخوشحالی کے منصوبے مکمل کئے ہیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ علاقے کے مکینوں کو انکے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


00:44
Posted in:
0 comments:
Post a Comment