Sunday, 3 July 2011

ہالینڈ نے رابو ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

 ایمسٹر ڈیم۔میزبان ہالینڈ کی ٹیم نے رابو ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،ہالینڈ نے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آﺅٹ پر 3-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا،ہالینڈ نے 2007 ءکے بعد چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میچ میں ہالینڈ اور دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا،مقررہ وقت تک میچ 3-3 گول سے برابر رہا اور میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے دونوں ٹیموں کو پانچ،پانچ پنالٹی شوٹ آﺅٹ دئے گئے جس میں ہالینڈ کی کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین پنالٹی شوٹ آﺅٹ سے زیر کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔فاتح ٹیم کی طرف سے کارلہ ریبیچی،لیوسیانہ اور ڈینیلا نے گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money