Sunday, 3 July 2011

صدر زرداری دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی اداروں کو خصوصی اختیارات دینے کیلئے آرڈیننس مسودے کا جائزہ لے رہے ہیں

اسلام آباد۔۔ صدر آصف علی زرداری دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی اداروں کوخصوصی اختیارات دینے کیلئے آرڈیننس مسودے کاجائزہ لے رہے ہیں‘ جس کے تحت مشتبہ افراد سے 4 ماہ تک تفتیش کی جا سکے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آرڈیننس کے تحت بااختیار اتھارٹی قائم ہو گی‘ قبائلی علاقوں میں کسی بھی فوجی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ کسی بھی گھر کی تلاشی لے سکیں۔ مشتبہ شدت پسندوں‘ دہشت گردوں کے حامیوں اور پناہ دینے والوں کو اٹھا کر4 ماہ کے لئے مختلف جگہوں پر تفتیش کی جا سکے گی۔ الزامات ثابت ہونے پر انہیں انٹی ٹیررازم ایکٹ 1997 ءکے تحت عدالتیں موت کی سزا سنا سکیں گی۔ اس اتھارٹی کی طرف سے عدالتوں کو بھیجے گئے ثبوتوں کو حتمی سمجھا جائے گا۔ تفتیش کرنے والے کسی بھی سیکورٹی اہلکار یا افسر کا دہشتگرد کے خلاف عدالت میں بیان قبول کیا جائے گا۔ عدالتوں میں فوجی افسر بھی پیش ہو کر ان دہشتگردوں کے خلاف گواہی دے سکیں گے۔ تاکہ ان کو سزائیںدلوائی جا سکیں۔ اس لئے قانون کا اطلاق یکم فروری 2008 ءسے ہو گا ‘ جسے فوجی قیادت سے باقاعدہ مشاورت کے بعد جاری کیا جائے گا۔ اس لئے ڈرافٹ قانون کے تحت کسی بھی متعلقہ فوجی یا سویلین افسران کے خلاف عدالتوں میں کوئی کارروائی نہیں ہو سکے گی‘ ان تمام لوگوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس قانون کے مسودے کو خیبر پختونخواہ کے گورنر برسٹرمسعود کوثر نے صدر کو بھیجا ہے جو اس وقت ان کے زیر غور ہے

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money