Sunday, 3 July 2011

نیوزی لینڈ نے ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

 ایمسٹرڈیم ۔ نیوزی لینڈ نے ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں گزشتہ روزتیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد کوریا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا،کیوی ٹیم کی طرف سے چارلوٹی ہیریسن نے کھیل کے آخری منٹ میں فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کھیل کے پہلے ہاف میں نیوزی لینڈ کی کیٹی گلائن نے 15 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی جسے ایک منٹ بعد کرسٹل نے گول کر کے دوگنا کر دیا،کوریا کی طرف سے پہلا گول کم جونگ نے 42 ویں منٹ میں کیا۔دوسرے ہاف کے آخری منٹ میں کیوی ٹیم کی چارلوٹی ہیریسن نے تیسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلوا دی۔انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا کو شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کر لی۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money