Friday, 1 July 2011

ایف بی آرنے تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس وصولی کے مقررہ ہدف سے زائد 1590 ارب 46 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کر لیا سلمان صدیق کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(بیورورپورٹ) چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق نے کہا ہے کہ ایف بی آرنے تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیکس وصولی کے مقررہ ہدف سے زائد 1590 ارب 46 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کر لیا ،ٹیکس نادہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا‘آئی ایم ایف کا 16 سو ارب روپے وصولی کا حدف پورا کر لیا جائیگا۔جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی میں عملے نے تندہی سے کام کیا ‘ٹیکس وصولی میں اہم کردار ٹیکس کمشنرز کو اختیارات دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں 1590 ارب 46 کروڑ روپے ٹیکس وصولی کی ‘پہلی مرتبہ ٹارگٹ سے زائد 4 ارب روپے زائد وصول کرکے تاریخ رقم کر دی۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ٹیکس جمع کرایا انہوں نے قومی فریضہ ادا کیا جنہوں نے ٹیکس نہیں جمع کرایا انہیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا۔سلمان صدیق نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کیلئے بینک کے دروازے رات 12 بجے کے بعد بھی کھلے رہنے چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کا ٹارگٹ حاصل کرنا بہت ضروری ہے ‘ملکی خرچے زیادہ اور آمدنی کم ہے ‘انہوں نے کہا کہ ریوارڈ سکیم اس ماہ منظور کی جائے گی‘آئی ایم ایف کا 16 سو ارب روپے وصولی کا ہدف پورا کر لیا جائیگا۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money