Saturday, 2 July 2011

راولپنڈی ریمز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی ڈولفنز کو ہراکر فیصل بینک سپرٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

فیصل آباد (بیورورپورٹ) راولپنڈی ریمز نے سنسنی خیزمقابلے کے بعد کراچی ڈولفنز کو سپراوورمیں ہراکر فیصل بینک سپرٹی 20ٹورنامنٹ جیت لیا،دونوں ٹیموں کے مابین فائنل میچ برابرہونے پر فیصلہ سپراوورکے ذریعے کیا گیا،سہیل خان کو 5وکٹیں حاصل کرنے مین آف دی میچ اور رمیض راجہ ٹو کو مین آف دی سیریز قراردیاگیا۔جمعہ کی شب اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے فیصل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں راولپنڈی ریمز نے ٹاس جیت کر کراچی ڈولفنز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ، کراچی ڈولفنز نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے ۔ کراچی ڈولفنز کی جانب سے رمیض راجہ ٹو نے 64رنز بنائے اور نمایاں سکوررہے ۔ راولپنڈی ریمز کی جانب سے رضا حسن نے 3 کھلاڑیوں کی آﺅٹ کیا ۔ جواب میں راولپنڈی ریمز نے مقررہ اوورز میں 164رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے اسی طرح میچ برابرہوگیا،راولپنڈی ریمز کی جانب سے اویس ضیاءنے 43رنز بنائے اورنمایاں سکور رہے ۔ کراچی ڈولفنز کی جانب سے سہیل خان نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔میچ برابر ہونے کے بعد سپر اوورکرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں راولپنڈی ریمز نے پہلے کھیلتے ہوئے 16رنز سکورکئے اور اس کا کوئی کھلاڑی آﺅٹ نہیں ہوا ۔ جواب میں کراچی ڈولفنز نے 7رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آﺅٹ ہوا ،اسی طرح راولپنڈی ریمز نے دلچسپ مقابلے کے فیصل بینک ٹی 20ٹورنامنٹ کا فائنل 9رنز سے جیت لیا ۔ ٹورنامنٹ میں 238رنز بنانے پر کراچی ڈولفنر کے رمیض راجہ ٹوکو مین آف دی سیریز قراردیا گیا جبکہ کراچی ڈولفنز کے سہیل خان کو 23رنزکے عوض 5وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کا بہترین باﺅلر قراردیاگیا۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money