Saturday, 2 July 2011

تین فوجی افسروں کیخلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے ' پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی این ایل سی اسکینڈل سے متعلق اپنی سفارشات

سلام آباد(بیورورپورٹ) پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے این ایل سی اسکینڈل سے متعلق اپنی سفارشات جاری کرتے ہوئے تین فوجی افسروں کیخلاف فوری تادیبی کارروائی کاحکم دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے حامد حسن رپورٹ کی سفارشات کوقبول کرتے ہوئے تینوں جرنیلوں کیخلاف سیکرٹری دفاع کو ریفرنس بھیجنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ جن فوجی افسروں کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد منیرخان، میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمدافضل مظفر اورمیجرجنرل ریٹائرڈ خالدظہیراختر شامل ہیں۔اس حوالے سے سیکرٹری پلاننگ کو کواسکینڈل سے متعلق تمام رپورٹس نیب کوبھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ پی اے سی نے جی ایچ کیو سے تیس جون تک رپورٹ طلب کی تھی۔ رپورٹ موصول نہ ہونے پر این ایل سی اسکینڈل سے متعلق کیس نمٹادیا۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money