Saturday, 2 July 2011

پاکستان اوربرطانیہ کا عسکریت پسندی کیخلاف جنگ اورخطے میں امن کے فرو غ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پراتفاق۔صدرآصف علی زرداری کی برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات

لندن(فارن ڈیسک)پاکستان اوربرطانیہ نے عسکریت پسندی کیخلاف جنگ اورخطے میں امن کے فرو غ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے، تجارت، دفاع ،ترقی ،تعلیم، صحت ،سیکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے جامع پلان آف ایکشن تشکیل دینے پراتفاق کیاہے جبکہ برطانیہ نے پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک وسیع تررسائی کی غرض سے یورپی یونین سے تجارتی پیکج اور پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے کیلئے اپنی حمایت جاری رکھنے کایقین دلایاہے۔صدرآصف علی زرداری نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون سے گزشتہ روز 10ڈاﺅننگ سٹریٹ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹی زرداری بھی موجود تھے۔دونوں رہنماﺅں نے اس بات پراتفاق کیا کہ پاکستان اوربرطانیہ عسکریت پسندی کیخلاف جنگ میںملکر کام کرتے رہینگے اورخطے میں امن کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،صدرزرداری اورڈیو ڈ کیمرون نے برطانیہ اور پاکستانی حکومت کے درمیان پرتشدد انتہاپسندی کیخلاف جاری مشترکہ اقدامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اس بات پراتفاق کیا کہ پاکستانی حکومت کی حمایت کیلئے تعاون کو فروغ دیاجائیگا صدارتی ترجمان فرحت اللہ کے مطابق پاکستان اوربرطانیہ نے کاروباری اور تجارتی شعبے، دفاع ،ترقی ،تعلیم، صحت ،سیکیورٹی اور ثقافتی تعاون کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے جامع پلان آف ایکشن تیار کرنے پراتفاق کیا۔دونوں رہنماﺅں نے بات چیت کے دوران اس موقف کااظہار کیا کہ دہشتگردی پاکستان اوربرطانیہ دونوں کی مشترکہ دشمن ہے دونوں ممالک کو اس لعنت کامقابلہ کرنے کیلئے ملکر کام جاری رکھنا چاہیے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ برطانیہ نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے اورانہیں یقین ہے کہ برطانیہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی حمایت جاری رکھے گا صدر زرداری نے کہاکہ پاکستان جمہوریت کی مسلسل حمایت پر برطانیہ کو تحسین کی نظر سے دیکھتا ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ برصغیر کی صورتحال کو کسی دوسرے ملک سے زیادہ بہترانداز میں سمجھتا ہے ۔پاک افغان تعلقات کاذکر کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کی قسمت ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اوردونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجز اورخطرات کاسامنا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز پرقابوپانے کیلئے ملکر کام کرناچاہیے پاکستان اورافغانستان کی پارٹنر شپ کو دونوں ممالک کے امن اور ترقی کی چابی قرار دیتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطوں کا فروغ ضروری ہے صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اوراستحکام کیلئے کوششیں کررہا ہے اور بھارت سمیت تمام پڑوسی ممالک کیساتھ مذاکرات کا عمل شروع ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں نے جموں وکشمیر کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اس بات پراتفاق کیاہے کہ مذاکرات کو بامقصد انداز میں جاری رہناچاہیے تاکہ اختلافات کم کرتے ہوئے اتفاق رائے پیدا کرکے مسئلے کا پرامن حل تلاش کیاجاسکے صدر زرداری نے یورپی یونین میں پاکستان کیلئے تجارتی پیکج کے حصول میں برطانیہ کے کردار کوسراہا انہوں نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے بارے مذاکرات شروع کرنے کاخواہاں ہے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے یقین دلایا کہ پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک وسیع تررسائی کی غرض سے برطانیہ یورپی یونین سے تجارتی پیکج اور پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے کیلئے اپنی حمایت جاری رکھے گاانہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ برطانیہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سربراہان کی سطح کے میکنزیم کو ادارہ جاتی شکل دینے کیلئے پاکستانی کوششوں کی حمایت کریگا برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں صف اول کے ملک کی حیثیت سے پاکستان میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ قربانیاں دی ہیں برطانیہ دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوںنے کہاکہ برطانیہ نیشنل سیکیورٹی ڈائیلاگ کے ذریعے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں مصالحت کیلئے افغان قیادت میں جاری کوششوں میں انتہائی اہم کردار ادا کرسکتاہے ۔برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کیلئے برطانیہ کا چار سالہ تعلیمی پروگرام 40لاکھ سے زائد بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے اور 90ہزار اساتذہ کو بھرتی کرنے اور تربیت دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money