اسلام آباد ۔ (بیورورپورٹ) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے امریکہ پر واضح کردیا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں۔ جمعہ کو پی ٹی وی کے پروگرام پرائم منسٹر آن لائن میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے امریکہ کو ملک میں ڈرون حملے جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی اور امریکہ پر واضح کیا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے ناقابل قبول ہیں اور ان کے منفی نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔


00:21
0 comments:
Post a Comment