Sunday, 3 July 2011

نوویک جوکووچ نے رافیل ندال کو شکست دے کر ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

 لندن ۔ سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،فائنل میںدفاعی چیمپئن رافیل ندال کو شکست کا سامنا۔نوویک جوکووچ ومبلڈن کا ٹائٹل جیتنے والے سربیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے فائنل میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد سپین کے عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن رافیل ندال کو 6-4,6-1 اور 6-3 سے زیر کر کے ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔جوکووچ نے پہلے مسلسل پہلے دو سیٹ جیتے تاہم تیسرے سیٹ میں رافیل ندال نے شاندار کم بیک کیا اور 6-1 سے کامیابی حاصل کی تاہم فیصلہ کن سیٹ میں بھی سربین سٹار چھائے رہے اور انہوں نے سیٹ جیت کر پہلی بار ومبلڈن کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔یہ جوکووچ کا مجموعی طور پر تیسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money