جدہ ۔ وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، ان کے خاتمہ کیلئے عالمی برادری کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، اسامہ بن لادن کے زندہ ہونے کے دعوے کرنے والے ثبوت سامنے لائیں۔ گذشتہ روز جدہ میں سعودی عرب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ دہشت گرد اور انتہا پسند مسلمان نہیں بلکہ اسلام کی بدنامی کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میںپاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں جن کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اسامہ بن لادن ہلاک ہو چکا ہے اس کے زندہ ہونے کا دعوے کرنے والے ثبوت کے ساتھ سامنے آئیں۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو قدر اور اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے امت مسلمہ کے اتحاد کا مرکز ومحور تصور کرتا ہے۔ انہوں نے مختلف مذاہب اور تقاضوں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے بین المذاہب مذاکرہ شروع کرنے پر سعودی قیادت کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی برادری سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہاں مقیم پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میںپاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور مشکل صورتحال میں پاکستان کی مدد پر انہیں سراہا۔


23:11
Posted in:
0 comments:
Post a Comment