ہیگ(فارن ڈیسک) ہالینڈ کی پارلیمنٹ نے جانوروں کو ذبح کرنے کے مذہبی طریقے پر پابندی کی قرارداد منظور کرلی،قراداد کو قانونی شکل دینے کے لئے ایوان بالا کی منظوری ضروری ہے،مسلمان اور یہودی برادری نے ڈچ پارلیمنٹ کے فیصلے کی شدید مخالفت کی ہے۔جمعرات کومقامی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق ہیگ میں پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں جانوروں کو ذبح کے خلاف قراداد کے حق میں116 جبکہ مخالفت میں تیس ووٹ دیئے گئے۔ پارلیمنٹ میں بل جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ قراداد کو قانون کی شکل دینے کے لئے اب اسے پارلیمنٹ کے ایوان بالامیں پیش کیا جائے گا۔ ہالینڈ میں مقیم مسلمانوں اور یہودیوں نے بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے مذہبی آزادی کے خلاف اقدام قراردیا ۔


00:47
Posted in:
0 comments:
Post a Comment