کابل(فارن ڈیسک)افغانستان کے مشرقی زون کے سرحدی فورس کے سربراہ جنرل امین اللہ امرخیل نے پاکستان کی جانب سے مبینہ میزائل حملوں پر حکومت اور عالمی برادری کی جانب سے خاموشی پر احتجاجاًاستعفیٰ دیدیا۔جمعرات کو افغان ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل امین اللہ امرخیل نے بتایا پاکستان کی جانب سے میزائل حملوں پر افغان حکومت اور عالمی برادری نے خاموشی اختیار کی جبکہ پاکستان کے صدر مملکت سے لے کر آرمی چیف تک نے ہماری آوازنہ سنی۔ انہوں نے کہا کہ میں کمانڈرکی حیثیت سے مشرقی افغانستان میں لوگوں کو تحفظ فراہم کا ذمہ دار ہوں کیونکہ لوگ نعشیں اٹھاکر میرے پاس آئے، افغان وزارت داخلہ میرااستعفیٰ منظور کرے۔ واضح ہے کہ اس سے قبل جنرل امین اللہ امرخیل نے افغان حکومت سے پاکستان کے راکٹ حملوں پرجوابی کارروائی کرنے کی اجازت مانگی تھی۔قبل ازیں افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی کے ترجمان لطف اللہ مشال نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان کی جانب سے گزشتہ دوہفتے کے دوران کنڑاور ننگرہارمیں 400میزائل فائرکئے گئے جس میں 65افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔


00:47
0 comments:
Post a Comment