پیرس(فارن ڈیسک)فرانسیسی صدرنکولس سرکوزی کو لوگوں سے مصافحہ کے دوران ایک شہری نے گریبان سے پکڑ لیا۔ اہم شخصیات پر جوتا باری کے بعد اب شہریوں کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبان تک پہنچ گئے ایسا ہی کچھ ہوا فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے ساتھ جمعرات کوجب ایک شہری نے اس وقت انہیں گریبان سے پکڑ کر کھینچ لیا جب وہ میئر آفس کے باہر لوگوں سے مصافحہ کررہے تھے۔ شہری نے اپنے غصے کا اظہار تو کردیا لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے سرکوزی کو گرنے سے بچالیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے غصے کا اظہار کرنے والے شہری کو حملہ آور قرار دیکر حراست میں لے لیا۔


00:46

Posted in:
0 comments:
Post a Comment