مہمند ایجنسی (بیورورپورٹ) سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر واقع چونکڑئی چیک پوسٹ پر کنٹرول مستحکم کر کے مٹائی وادی میں چو نکڑائی تک کا علاقہ بھی کلیئر کرا کرسرحد پارسے شدت پسندوں کا مہمند ایجنسی میں داخلہ روک دیا گیا،تین روزہ جھڑپوں کے دوران 40دہشت گردوں کو ماراگیا۔ جمعرات کو آپریشنل کمانڈر بریگیڈیئر آفتاب احمد نے میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پرواقع اہم چیک پوسٹ چونکڑائی پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اس پر اب سیکورٹی فورسز کی پوزیشن مستحکم ہے۔ انہوں نے کہاکہ مٹائی وادی سے چونکڑائی تک کا علاقہ بھی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا ہے اور افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کا راستہ روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مہمند ایجنسی میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان پچھلے تین روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں اب تک 40 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کیلئے پاک فوج ایوی ایشن نے بھرپور مدد کی۔ آپریشن کمانڈر نے کہاکہ پاک فوج کے آپریشن کے بعد افغانستان فرار ہونے میں دہشت گرد علاقے میں بارودی سرنگیں بچھا گئے ہیں، 75 میٹر تک علاقے میں دہشت گردوں نے 115 بارودی سرنگیں بچھائی ہیں اور ان تمام بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک جوان شہید جبکہ آپریشن میں پاک فوج کے کئی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کےلئے ٹینک اور توپ خانوں کو بھی استعمال کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ (


00:46
0 comments:
Post a Comment