بنکاک ۔ تھائی لینڈ کے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم تھاکسن شینا وترا کی جماعت نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی۔ اتوار کو ہونے والی پولنگ کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جلاوطن سابق وزیر تھاکسن شینا وترا کی جماعت نے 500 رکنی پارلیمنٹ میں 290 نشستیں جیت لی ہیں۔ 2006ءمیں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شینا وترا کی حکومت کے خلاف فوج نے بغاوت کر دی تھی جس کے بعد سے وہ دبئی میں مقیم ہیں جبکہ پچھلے برس ان کی جماعت کے حامیوں کے مظاہروں کے باعث دارالحکومت بنکاک سمیت کئی اہم شہروں میں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔


23:29
0 comments:
Post a Comment