کابل۔۔افغان صوبے قندھار میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی کے بھائی احمد کرزئی کے گھر کے قریب دھماکے میں تیئس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ احمد ولی کرزئی کا گھر کے باہر کسی شخص سے جھگڑا ہوا۔ جس کے بعد فائرنگ کی آواز سنی گئی اور اس دوران دھماکا ہو گیا۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں بیشتر پولیس اہلکار ہیں۔ زخمیوں میں آئی جی قندھار سمیت چار اعلیٰ پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ افغان صدر حامد کرزئی کے بھائی احمد ولی کرزئی کے ساتھ کیا ہوا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔


23:35
0 comments:
Post a Comment