Tuesday, 5 July 2011

میانوالی میں دوسرے روز بھی مظاہرے، شٹر ڈاوٴن، بنوں روڈ بلاک

میانوالی …میانوالی میں دوسرے روز بھی حالات کشیدہ ہیں اور مکمل شٹر ڈاوٴن ہے ۔ انجمن تاجران نے آج شہر میں شٹر ڈاوٴن کا اعلان اورتحریک تحفظ حقوق میانوالی نے چشمہ پاورپلانٹ کی طرف دوبارہ مارچ کی دھمکی دی ہے۔ ادھر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کے دوران پولیس کی شیلنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی نماز جنازہ اداکردی گئی۔45 سالہ خادم حسین کی نمازجنازہ میانوالی کالا باغ روڈ پر نواحی قصبے میں آج صبح ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحریک تحفظ حقوق میانوالی کے رہنماوٴں نے شدید غم وغصے کااظہارکیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے پرامن مظاہرین پر بربریت کا مظاہرہ کیا۔ تحریک نے آج دوپہر بارہ بجے دوبارہ میانوالی سے چشمہ کی طرف مارچ کرنے جبکہ انجمن تاجران نے شٹرڈاوٴن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money