پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کے قائمقام مرکزی صدرسینیٹرحاجی عدیل نے کہاہے کہ بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات کی مد میں واپڈاکے ذمہ 225ارب روپے واجب الاداہیں جن کے حصول کیلئے خیبرپختونخوا حکومت عنقریب گرینڈجرگہ کے ذریعہ وفاقی حکومت سے رابطہ کرے گی انہوں نے کہاکہ اے این پی کی ممبرسازی مہم 15جولائی تک جاری رہے گی اب تک پورے ملک میں 25لاکھ ممبرسازی کی گئی ہے ممبرسازی مہم کے بعددومہینوں میں اضلاع کی سطح پرپارٹی انتخابات ہوں گے جس کی تکمیل پرپارٹی کے مرکزی انتخابات کامرحلہ ایک ماہ میں مکمل کرلیاجائے گاوہ اتوارکے روزشاہی مہمان خانہ پشاورمیں اے این پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پرصوبہ خیبرپختونخوا،پنجاب ،سندھ اوربلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے نمائندے بھی موجودتھے حاجی عدیل نے کہاکہ اجلاس میں پارٹی کی ممبرسازی کی مہم پراطمینان کااظہارکیاگیاانہوں نے کہاکہ اب تک پورے ملک میں 25 لاکھ ممبرسازی کی گئی ہے جس میں صوبہ خیبرپختونخوامیں 18لاکھ ممبرسازی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ ممبرسازی کی مہم 15جولائی تک جاری رہے گی جس میں مزیدممبرسازی ہونے کی توقع ہے انہوں نے کہاکہ ممبرسازی کاعمل مکمل ہونے پردومرحلوں میں پارٹی انتخابات منعقدہوں گے پہلے مرحلہ میں وارڈسے لے ضلع سطح تک انتخابات پورے ملک میں ہوں گے یہ مرحلہ دوماہ میں مکمل کیاجائے گاجس کے بعدایک مہینہ میں پارٹی کے مرکزی الیکشن کرائے جائیں گے حاجی عدیل نے بجلی کے خالص منافع کے بقایاجات سے متعلق خیبرپختونخوا کے کلیم کوواضح کرتے ہوئے بتایاکہ 225ارب روپے اس وقت واپڈاکے ذمہ واجب الاداہیں صوبائی حکومت اس رقم کے حصول کیلئے جلد گرینڈجرگہ تشکیل دے گی جومرکزی حکومت سے بات کرے گااوراسے کہاجائے گاکہ وہ واپڈاکوبقایاجات کی ادائیگی کیلئے کہے حاجی عدیل جوکہ اے این پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں ،نے کہاکہ 18ترمیم اوراین ایف سی ایوارڈکے اجراءکے بعدصوبوں کے وسائل میں اضافہ ہواہے اوراس اضافہ کوآئینی تحفظ بھی حاصل ہوگیاہے آئندہ کوئی بھی حکومت این ایف سی میں صوبوں کاحصہ 56فی صدسے کم نہیں کرسکے گی انہوں نے کہاکہ مرکزکی بجائے اب صوبوں کے پاس اختیارآگیاہے کہ وہ کسی بھی ڈیم کی تعمیرکے حوالہ سے این اوسی جاری کریںایک سوال کے جواب میں حاجی عدیل نے کہاکہ خیبرپختونخواکواب بہت زیادہ وسائل ملنے کی توقع ہے صوبائی حکومت کی کوشش ہوگی کہ وہ اپنی آمدن کازیادہ ترحصہ تیل ،گیس اوربجلی کے پیداواری منصوبوں پرخرچ کرے تاکہ اس سیکٹرمیں بہترلاکرانرجی کے بحران پر قابوپانے میں مددمل سکے ۔


23:34
0 comments:
Post a Comment