لورالائی(بیورورپورٹ)بلوچستان کے علاقے لورالائی سے نامعلوم افراد نے سوٹیزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو اغواءکرلیا او رفرار ہونے مےں کامیاب ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق جمعہ کو لورالائی کے علاقے مےنارہ کے قریب سے نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت سوٹیزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کو گاڑی سے اتار کر اغواءکیا جب وہ کوئٹہ کی طرف آرہے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی سہیل رحمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ دن کے ڈھائی بجے پےش آیا تھا مگر انہیں اس کی اطلاع 5 بجے ملی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہ نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انہیں مغویوں کی گاڑی کھڑی ملی لےکن غیر ملکی غائب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں غیر ملکیوں کی بازیابی کے لئے لورالائی کی تمام خارجی اور داخلی راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ اس سلسلے مےں 4ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جوکہ مغویوں کی بازیابی کے لئے کوشاں ہیں ۔


00:17
0 comments:
Post a Comment