Wednesday, 6 July 2011

سی آئی اے پاکستان میں کارروائی نہ کرنیکا معاہدہ کرے، آئی ایس آئی

 پاکستانی انٹیلی جنس آئی ایس آئی نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے سے کہا ہے مستقبل میں پاکستان میں کارروائی نہ کرنے اور دہشتگردی کیخلاف مشترکہ آپریشن کرنے کیلئے باضابطہ تحریری معاہدہ کرے۔ برطانوی اخبار اسکاٹس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق آئی ایس آئی کے ایک اعلیٰ سیکورٹی حکام نے بتایا کہ ہم زبانی کلامی معاہدوں کی بجائے ان معاملات کو تحریری طور پر چاہتے ہیں تاکہ تمام چیزیں ایک ضابطہ کے تحت ہوں۔حکام نے کہا کہ آئی ایس آئی‘ سی آئی اے کو پاکستانی سرزمین پر مستقبل میں کوئی کارروائی سے باز رکھنے کیلئے تحریری معاہدہ چاہتی ہے تاکہ اسامہ بن لادن کیخلاف ایبٹ آباد میں ہونیوالا آپریشن کے بعد ہونے والے خراب تعلقات کو بحال اور سی آئی اے کی یکطرفہ اور بلا اجازت حملوں کے امکان کو یکسر مسترد کیا جاسکے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money