Wednesday, 6 July 2011

عراق، بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں 39 افراد ہلاک، 50 زخمی

بغداد (ایجنسیاں) عراقی شہر تاجی میں قومی شناختی کارڈ دفتر کے باہر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں اور راکٹ حملوں میں 39 افراد ہلاک اور 50 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق دونوں بم دھماکے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے تاجی میں ایک سرکاری عمارت کے باہر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق پہلا دھماکا کار میں چھپائے گئے دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا جبکہ کچھ دیر بعد ہی دوسرا دھماکا ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں سرکاری عمارت اور دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ عراقی حکام نے بتایا کہ دونوں بم دھماکوں میں 39 افراد ہلاک اور 50 شدید زخمی ہوئے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money