لندن(فارن ڈیسک)پاکستان اور برطانیہ نے تجارت اور دیگرشعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے، دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششوں اور خطہ میں قیام امن کیلئے ایک دوسرے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ علاقائی اور عالمی امن واستحکام کیلئے دہشت گردی ،انتہاپسندی اور غربت کا خاتمہ اور تعلیم کا فروغ ضروری ہے،برطانیہ نے پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی فراہم کرنے کیلئے کرداراداکرنے اور معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔ جمعرات کو صدر آصف علی زرداری نے دورہ برطانیہ کے موقع پر برطانوی نائب وزیرخارجہ نیک کلیگ کیساتھ ملاقات کی ،اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری، صدرکے سیکرٹری سلمان فاروق ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن اور صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابربھی موجود تھے جبکہ برطانو ی نائب وزیراعظم نیک کلیگ کے ہمراہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن اور پاکستان اور افغانستان کیلئے برطانیہ کے نمائندہ خصوصی مارک سیڈول بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں کے مابین خطہ اور عالمی سطح پر سکیورٹی کی صورتحال ، باہمی تعلقات کو فروغ دینے ، تجارتی تعلقات کو بڑھانے اور پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال تباہ کن سیلاب کے دوران برطانیہ کی جانب سے فراخدلانہ امداد اور مصیبت کے وقت برطانیہ کے نائب وزیراعظم کی جانب سے دورہ پاکستان پر شکریہ اداکیا جبکہ پاکستانی مصنوعات کو یورپی منڈیوں تک رسائی دینے کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سراہا۔ اس موقع پر برطانوی نائب وزیراعظم نے پاکستان کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔


00:42
Posted in:
0 comments:
Post a Comment