Friday, 1 July 2011

مسلم لیگ (ن) کے آنے کے بعد فسادات برپا ہوئے ہیں‘ میاں منظور احمد وٹو کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں پہلے سے موجود تھیں‘ مسلم لیگ (ن) کے آنے کے بعد فسادات برپا ہوئے ہیں‘ ‘آزاد کشمیر میں گڑبڑ کرنے یاقانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے‘ وزیر اعظم بانے کے حوالے سے فیصلہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر مملکت آصف علی زرداری کریں گے ‘ مسلم لیگ (ن) نے جو الیکشن میں نشستیں حاصل کیں وہ مسلم کانفرنس کی پارٹی سے بھاگے ہوئے لوگ ہیں۔جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں 29 نشستوں پر الیکشن ہوئے ہیں جو پر امن تھے اور صرف 4 حلقوں میں گڑ بڑ ہوئی ہے۔ آزادانہ او رمنصفانہ الیکشن کروانے میں چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر اور انتظامیہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کے آزادانہ او رمنصفانہ ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیٹا الیکشن میں ہار گیا ہے اور راجہ فاروق حیدر اپنی نشست پر قلیل ووٹوں سے جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) دو دن تک سوئی رہی جب ایم کیو ایم نے پریس کانفرنس کی تو اس کے بعد ان کو بھی یاد آ گیا کہ الیکشن منصفانہ نہیں ہوئے۔ میا ں منظور وٹو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی وجہ سے آزاد کشمیر کے انتخابات میں گڑبڑ ہوئی ہے جبکہ میاں نواز شریف نے الیکشن مہم میںیہ اعلان کیا تھا کہ پنجاب کی 9 نشستیں مسلم لیگ (ن) کو ہی ملیں گی اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے اس حوالے سے پنجاب انتظامیہ کو خصوصی ہدایت دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پیپلز پارٹی کے پاس واضح اکثریت ہے 20 نشستیں ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے پاس صرف 4 نشستیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آزا دکشمیر میں گڑبڑ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کشمیر میں گڑبڑ کرنے والوں کو یہ باور کروا دینا چاہتا ہوں کہ اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money