اسلام آباد(بیورورپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 3 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.13 روپے کمی جبکہ ایچ او بی سی کی قیمت میں 2.21 روپے اضافہ کیا گیا ہے تاہم مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیںکیا گیا‘ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے‘ نئی قیمتوں کا فوری طور پر اطلاق ہو گیا ۔جمعرات کی شب اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی 2011 سے پٹرول کے نرخ میں تین روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے تیرہ پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔ ایچ اوبی سی کے فی لیٹر میں 2روپے 21پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے تحت پٹرول کی قیمت3 روپے کمی کے باعث 83 روپے71 پیسے فی لیٹر۔ ڈیزل کی قیمت 2 روپے کمی کے بعد 92 روپے 11 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے13 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 81 روپے 39 پیسے ہو گئی ہے تاہم مٹی کے تیل کی قیمت ردوبدل کئے بغیر اسے 84 روپے 65 پیسے پر ہی مستحکم رکھا گیا ہے ۔ جی پی ون میں 2روپے 30 پیسے جبکہ جی پی اے میں 83 پیسے کمی عمل میں لائی گئی ہے۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اوکٹین پٹرول (ایچ او بی سی) کی قیمت 99.99 روپے میں 2 روپے 21 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 102 روپے 20 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ملک کے مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتارہا ہے۔ وزیراعظم ہاو ¿س کے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فیصلہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کیا گیا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ اوگرا حکام کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل پر حکومت نے بہت زیادہ سبسڈی دی ہے۔


00:42
Posted in:
0 comments:
Post a Comment