Wednesday, 6 July 2011

تھر کوئلہ کے ذخائر: 115 ملین ڈالرز کی منظوری ،صرف 8 ملین ڈالرز جاری

کراچی)ٹی وی رپورٹ( جیو کے پروگرام” آج کامران خان کے ساتھ“ کے میزبان کامران خان نے سندھ میں تھر کے مقام پر کوئلے کے ذخائر کے حوالے سے تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر کوئلہ کے پروجیکٹ کیلئے 115ملین ڈالرز بجٹ کی منظوری دی گئی تاہم صرف 8ملین ڈالر جاری کئے گئے،پوری رقم جلد فراہم کردی جائے تو مقررہ مدت سے قبل پروجیکٹ مکمل کیا جاسکتا ہے،کوئلے کے ان ذخائر سے 5صدیو ں تک 50ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔کامران خان نے کہا کہ ہم یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا واقعی سندھ میں تھر کے مقام پر کوئلے کے اتنے بڑے ذخائر ہیں کہ پاکستان آئندہ 5 صدیوں تک 50 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتا ہے۔ یعنی اپنی ضروریات سے 3 گنا زیادہ، کامران خان نے بتایا کہ پاکستانی یہ کہتے ہیں کہ 175 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں جبکہ غیر ملکی معروف انرجی ایجنسی کہتی ہے کہ تقریباً 3 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں لیکن اس سے بجلی پیدا کرنے کیلئے ہمیں سطح زمین سے 600 فٹ گہرائی میں جانا ہوگا۔وہاں سے 150 فٹ تک ریت ملتی ہے اس کے 150 فٹ سمندری پانی ہے اس کے بعد کوئلے کے ذخائر ہیں۔ اس حوالے سے نمائندہ جیوغلام مصطفیٰ نے کہا کہ صحرائے تھر میں کوئلے کے ذخائر پاکستان میں موجود گیس کے ذخائر سے 30 گنا بڑے ہیں ان کی دریافت کئی دہائیاں قبل ہوئی اس وقت تھر کے صحرا میں سڑکوں کا نام نشان تک نہ تھا ایسے میں کچھ لوگ تھے جس نے کوئلے کا خزانہ دریافت کیا۔ ڈرلنگ کی نگرانی کرنے والے محمد نعیم ندیم نے ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے منصوبے کیلئے کنویں کھودنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money