Friday, 1 July 2011

پشاورکے شعبہ بازار میں گاڑی میں دھماکہ، 2افرادجاں بحق، 15زخمی

پشاور(بیورورپورٹ) پشاور میں خیبر بازار کے شعبہ چوک میں گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا‘پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق جمعرات کی رات خیبر بازار کے شعبہ چوک میں ایک ہوٹل کے سامنے کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکہ ہوا جس سے 2 افراد جاں اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے ‘دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ‘ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق دھماکہ گاڑی میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا‘واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money