skip to main |
skip to sidebar
لاہور…پنجاب کے گورنرسردارلطیف کھوسہ نے کہاہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر کمیشن بننا چاہیئے جو یہ دیکھے پیپلزپارٹی 1996میں ساڑھے انیس ہزار میگاواٹ بجلی چھوڑ کرگئی مگر بعد میں آئی پی پیز کو ذلیل و خوار کرکے کس نے اسے سپریم کورٹ میں گھسیٹا۔انھوں یہ بات کنیئرڈکالج لاہور میں اساتذہ کی تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب اورمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کاسیاسی مستقبل اچھاہے ،الیکشن کی سیاست میں بیانات آتے رہتے ہیں،وہ راناثنااللہ کی کسی بات کاجواب دینامناسب نہیں سمجھتے،راناثنااللہ کے فتووٴں کیخلاف وزیراعلی کوخط لکھ کراپنی آئینی ذمہ داری پوری کی۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ابھی تک خط کاجواب نہیں دیا،کسی کوواجب القتل قراردینا آئین اورقانون کے تحت جرم ہے۔
0 comments:
Post a Comment