skip to main |
skip to sidebar
نیویارک…امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اْسامہ کے قابل اعتماد کوریئر کے سیل فون سے ملنے والی معلومات سے، پاکستانی انٹیلی جنس کے شدت پسند گروپ کیساتھ قریبی تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سیل فون سے ملنے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ اسامہ نے پاکستان میں اپنے نیٹ ورک کی حمایت کیلئے ایک کالعدم شدت پسند تنظیم کو استعمال کیا۔ سینیئر امریکی حکام نے اگرچہ شدت پسند گروپ کے کمانڈرز کے نام نہیں بتائے تاہم دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان شدت پسند کمانڈرز نے پاکستانی انٹیلی جنس حکام کو کالز کیں۔ اسامہ بن لادن کے انتہائی قابل بھروسہ پیغام رساں کے سیل فون سے ملنے والے نمبرز سے ظاہر ہوتا ہے کہ شدت پسند کمانڈر جنوبی وزیرستان میں ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق یہ ضروری نہیں کہ سیل فون سے ہونیوالے رابطے اْسامہ کی حفاظت سے ہی جڑے ہوں اور یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ پاکستانی انٹیلی جنس ادارے نے اْسامہ کی حفاظت کی۔
0 comments:
Post a Comment