skip to main |
skip to sidebar
اسلام آباد…پٹرول کے ذخیرہ اندوز اب خیر منائیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت گرنے اور بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کے باعث یکم جولائی سے پیٹرول وڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ وزارت تیل و گیس کے ذرائع کے مطابق پیٹرول ڈیڑھ روپیہ اور ڈیزل ایک روپیہ سستا ہوسکتا ہے جبکہ مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل اور ہائی اوکیٹن ایک سے ڈیڑھ روپے مہنگا ہوسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں بین الاقوامی سطح پر گزشتہ 4 ماہ میں 19 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ نیویارک خام تیل کی فی بیرل قیمت 91.63 ڈالر فی بیرل پر دیکھی گئی۔ چار ماہ قبل خام تیل کی فی بیرل قیمت 113 ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال سے سیلزٹیکس کی شرح 17 سے 16 فیصد کرنے سے یکم جولائی سے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات دیکھے جاسکتے ہیں ۔ وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ آئل ریفائنری اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے تیل کے ڈپوز کو ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کے ڈپو سے پٹرول 24 گھنٹے دستیاب ہے اور پٹرول پمپس جب چاہیں آرڈر دے سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment