کراچی...سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شر جیل میمن نے متحدہ قومی مومنٹ کی جانب سے حکومت کی علیحدگی کے حوالے سے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ان کے تمام الزامات کا تفصیل سے جواب دیں گے۔ہم نے مفاہمت کی سیاست کی ہے اور آج بھی گامز ن ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ہر ایشو پر مشاورت کی جاتی ہے،میری سمجھ میں نہیں آتا کہ انہوں نے حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں کیا ان کا فیصلہ جلد بازی کا فیصلہ ہے۔ |
0 comments:
Post a Comment