Monday, 27 June 2011

پی پی کی مسلم کانفرنس اور آزاد امیدواروں کو حکومت میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد...وزیر امورکشمیر منظور وٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں شفاف انتخابات ہوئے اور انتظامیہ غیر جانب دار رہی، پیپلزپارٹی نے 21 نشستیں حاصل کر لی ہیں،وہ مسلم کانفرنس اور آزاد امیدواروں کو حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں منظور وٹوکاکہناتھاکہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی کامیابی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے اور اب مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ دفن ہوجانا چاہئے،منظور وٹو سے جب پوچھا گیا کہ پیپلز پارٹی پر لوگوں نے اعتماد کیوں کیا ،کیا پاکستان سے غربت اور بیروزگاری ختم ہوگئی ہے توان کاکہناتھاکہ آنے والے دوسال یہی کام کیاجائے گا۔ منظوروٹونے کہاکہ الیکشن ختم ہوگئے، اب الزامات کاسلسلہ بھی ختم ہوناچاہیے۔ 

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money