skip to main |
skip to sidebar
لاہور …لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کو تباہ کرنے پر تلا ہے معلوم نہیں پی سی بی کس ایجنڈے پر کام کر رہا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر پی سی بی کو لازمی جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے شعیب اختر کی اپیلوں کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید نے یہ ریمارکس ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کی اپیلوں کی سماعت کے دوران دیئے۔ جس میں انہوں نے اپنے اوپر لگنے والی پابندی اور 70 لاکھ جرمانہ کا چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے اس امر کا نوٹس لیا ہے کہ شعیب اختر کی اپیلوں کی سماعت کے دوران 2008 میں عدالت نے کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کیا تھا لیکن تاحال کوئی جواب پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے یہ ریمارکس دیئے ہیں کہ کرکٹ بورڈ سے معافی مانگنے والے کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بلکہ معاف نہ مانگنے والوں کو 45 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا جاتا ہے۔ کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل ایس رضوی نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں جواب داخل کرنے کی مہلت دی جائے۔جس پرعدالت نے کیس کی سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
0 comments:
Post a Comment