skip to main |
skip to sidebar
پتیکا…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ زلزلے کے بعدعالمی برادری سے بہت بڑی رقم ملی لیکن وہ وفاقی حکومت پاکستان میں استعمال کررہی ہے، اگر کشمیریوں کی خدمت کا موقع ملاتو اس خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔ان کاکہناتھا کہ اس وقت ملک میں کرپشن اور بدعنوانی کا بازار گرم ہے۔ضلع مظفرآباد کے شہر پتیکا کے حلقہ 2 میں انتخابی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ جب سیانھوں نے آزادکشمیرمیں انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کاشکارہے۔انھوں نے حکومت پاکستان پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حکمرانی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔۔ ہرطرف ہرمعاملے میں کرپشن ہی کرپشن ہے۔نون لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اسلام آباد میں بھی روز گولیاں چلتی ہیں۔ حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں صرف اپنی جیبیں بھرنے سے غرض ہے۔۔ ان کا کہنا تھا کہ 2005 کے زلزلے سے آزاد کشمیر سب سے زیادہ متاثر ہوا۔۔جس کے بعدعالمی برادری سے بہت بڑی رقم ملی لیکن وہ وفاقی حکومت پاکستان میں استعمال کررہیہے۔ انھوں نے آزاد کشمیر میں سڑکیں اور موٹر وے بنانے کے عزم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی کوکامیابی ملی توخطے کی تقدیربدل دیں گے۔
0 comments:
Post a Comment