کراچی(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ مفاہمتی عمل ناکام ہونے کی صورت میں متبادل آپشنز پر غور شروع کر دیا،قیادت کو سندھ میں سخت گیر گورنر اور مضبوط وزیر اعلی لانے کی تجویز دیدی گئی۔ایم کیوایم کی طرف سے حکومت سے علیحدگی اورسندھ کی گورنر شپ سے استعفی دینے کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی متبادل آپشنز پر غور شروع کردیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کی قیادت کی طرف سے اس بات کاعندیہ دیا جا رہا ہے کہ ایم کیو ایم کو منانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم اگر یہ عمل ناکام ہوتا ہے تو پھر پیپلزپارٹی کی قیادت اس تجویز پر غور کررہی ہے کہ گورنر کے منصب پر سخت گیر شخصیت کو مقرر کیاجائے گا جس کے لئے زیر غور ناموں میں سینیٹر فیصل رضا عابد ی اور ذوالفقار مرزا کے نام سر فہرست ہیں۔ پیپلزپارٹی کی قیاد ت نے اس بات کا بھی جائزہ لیا ہے کہ ایم کیوایم نے حکومت میں ہونے کے باوجود اہم مواقع پر حکومت کا ساتھ نہیں دیا اس لئے پیپلز پارٹی کی قیادت کو بھی اپنے رویے میں تبدیلی لانی چاہئے۔


00:41
Posted in:
0 comments:
Post a Comment