تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اخبار اوال اسٹریٹ جرنل نے تہران میں پاکستان، افغانستان اور ایران کے صدور کی حالیہ ملاقات پر تجزیہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے میں جب خطے سے امریکی فوجیں واپس بلائی جارہی ہیں ایران کی طرف سے اس خطے میں عظیم تر کردار ادا کرنے کی کوششیں اجاگر ہورہی ہیں اور وہ ان تینوں کلیدی امریکی اتحادیوں کے لیڈروں کے ساتھ تعلقات مضبوط کررہا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے مطابق تینوں صدور نے نیٹو افواج کے افغانستان سے چلے جانے کے بعد کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور تینوں تعاون اور رابطے بڑھانے میں بڑی صاف گوئی سے کام لے رہے ہیں، تاکہ یہ معاملات بلا رکاوٹ آگے بڑھانے کو یقینی بنایا جائے۔ اخبار کے مطابق امریکہ کے غنیم ایران کی طرف سے یہ پیش کش واشنگٹن اور اِن تینوں حکومتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تناو ¿ کے پس منظر میں آئی جنھیں اربوں ڈالر کی امریکی امداد مل چکی ہے۔تہران سے روانگی سے قبل افغان صدر نے 15ماہ کے اندر افغانستان سے 33000امریکی فوجوں کی واپسی کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔امریکہ سال کے خاتمے تک عراق سے بھی 45000فوجی واپس نکالنے کا وعدہ کر چکا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاو ¿س اور امریکی محکمہ خارجہ نے تہران میں اِن تین صدور کی ملاقات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔اخبار نے نوٹ کیا کہ پاکستان میں فوجی اور سویلین قیادت پر امریکہ کے خلاف ا ±س جذبے کی وجہ سے امریکہ سے قطع تعلق کرنے کےلئے دباو ¿ بڑھ رہا ہے جو پاکستان میں اسامہ بن لادن کو اپنی پناہ گاہ میں ہلاک کرنے کے بعد پیدا ہوا ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے افغانستان میں ایک نئے سیاسی بحران کی نشاندہی کی ہے جو ایک خصوصی تحقیقاتی عدالت کے اِس انکشاف سے پیدا ہوا ہے جِس کی وجہ سے افغان پارلیمنٹ کے 62ارکان نے پچھلے سال فراڈ کرکے انتخاب جیتا تھا اور ا ±س نے ا ±نھیں پارلیمنٹ سے برطرف کرنے کی ہدایت کردی ہے لیکن اِن ارکان پارلیمنٹ نے اپنی نشستوں پر ڈٹے رہنے کی قسم کھائی ہے، جبکہ ہمدرد ارکان ِپارلیمنٹ نے اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ کے چھ ججوں کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق افغان حکومت کی تینوں شاخیں تعطل کا شکار ہیں اور بعض اہم ارکانِ پارلیمنٹ صدر کرزئی پر مقدمہ چلانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔یہ محاذ آرائی کئی ماہ سے پروان چڑھ رہی ہے اور جب کمیشن تحقیقات کر رہا تھا تو صدر کرزئی نے وزارت کےلئے نامزد کیے گئے کئی امیدواروں کو پارلیمنٹ میں جانچ پڑتال کےلئے پیش کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اِسے غیر ملکی سفارت کاروں نے تشویش کی نگاہ سے دیکھا ہے جن کی حکومتوں اور اداروں نے افغانستان میں سالہا سال کی جنگ اور سیاسی افراتفری کے بعد وہاں ٹھوس جمہوری بنیادوں پر ایک پیشہ ور حکومت کے قیام پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق کرزئی کی مقبولیت گرتی جارہی ہے اور ا ±ن کا لہجہ ت ±رش ہوتا جارہا ہے اور وہ الزام تراشیوں پر ا ±تر آئے ہیں۔وہ مغربی اتحادیوں کو مطع ±ون کر رہے ہیں اور اپنے روایتی قبائلی نیٹ ورک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔اخبار نے ناقدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ ا ±نھوں نے جانتے بھوجتے ہوئے پارلیمنٹ میں جھگڑا کھڑا کردیا تاکہ ا ±سے کمزور کیا جائے۔اور’ شکاگو ٹربیون‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے کیلی فورنیا کے ا ±س قانو ن کو کالعدم قرار دیا ہے جِس کی رو سے تشدد آمیز وڈیو کھیل نابالغوں کو فروخت کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔اخبار کہتا ہے کہ وڈیو کھیلوں کی صنعت امریکہ میں سالانہ ساڑھے دس ارب ڈالر کی بِکری کرتی ہے۔امریکی گھروں میں سے دو تہائی میں کم از کم ایک ایسا فرد ضرورہے جو وڈیو کھیل کھیلتا ہے۔


00:37
0 comments:
Post a Comment