واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف تہران میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کو مضحکہ خیز قراردیتے ہوئے کہاہے کہ خطے میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر کوئی تعمیری کردار اداکرنے کے بجائے ایرانی حکومت منفی کردار ادا کر رہی ہے ۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف ایران میں کانفرنس مضحکہ خیزہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ بات ایک مذاق معلوم ہوتی ہے کہ دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک دہشتگردی کے خلاف کانفرنس کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیا کے دہشتگرد گروپوں کو ایران کی حمایت حاصل ہے جو خطے میں امن اور جمہوریت کےلئے خطرہ ہے۔وکٹوریہ نو لینڈ نے کہاکہ خطے میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر کوئی تعمیری کردار اداکرنے کے بجائے ایرانی حکومت منفی کردار ادا کر رہی ہے۔واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بلائی جانے والی کانفرنس میں پاکستان کے صدر آصف علی زر داری اور افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے شرکت کی تھی


00:37
0 comments:
Post a Comment