Wednesday, 29 June 2011

امریکہ نے پاکستان کواتحادی سپورٹ فنڈدینے سے معذرت کرلی

 کراچی(خصوصی رپورٹ) امریکہ نے اتحادی سپورٹ فنڈ سے پاکستان کو 30 جون تک رقم جاری کرنے سے معذرت کر لی۔فنڈ سے پاکستان کو35کروڑ سے 50کروڑ ڈالر کی رقم ملنا تھی۔وزارت خزانہ کے ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ رقم آئندہ ماہ جولائی میں جاری ہو گی۔ذرائع کے مطابق اتحادی سپورٹ فنڈ سے30جون تک رقم کے اجراکے لیے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔ 30 جون تک رقم کی ادائیگی سے معذرت کر لی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اتحادی سپورٹ فنڈ کے حوالے سے پاکستان کے کلیمز ایک ارب اسی کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں پاکستان کو متذکرہ رقم نہ ملی تو وزارت خزانہ کے ذرائع نے بجٹ خسارہ چھ فیصد سے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے- ‘

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money