Wednesday, 29 June 2011

مختلف شہروں میں تیز ہواﺅں کےساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ‘ پیپکو کے شارٹ فال میں معمولی کمی

لاہور(اخبار اردو) صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز ہواﺅں کےساتھ وقفے وقفے سے ہونےوالی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا‘ تیز ہواﺅں کے باعث بعض مقامات پر بڑے بڑے ہورڈنگز بورڈ زگر گئے اور گوجرانوالہ میں کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جس سے چار افراد معمولی زخمی ہوئے‘ موسم میں بہتری آنے کے باوجود پیپکو کے شارٹ فال میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جو 5211میگا واٹ بر قرار ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق لاہور اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ‘ اسکے علاوہ فیصل آباد، قصور ‘شیخوپورہ اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں اور اسلام آباد میں بھی رات گئے تیز آندھی کےساتھ بارش ہوئی اور کئی مقامات پر بڑے بڑے ہورڈنگز بورڈ گر گئے اور گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جس سے بشیر ‘حیدر ‘ ناصر خان اور خاتون ناصرہ معمولی زخمی ہوئے جنہیںطبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔تیز ہوائیں چلنے اور بارش سے کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے او رموسم خوشگوار ہو گیا ۔پیپکو ترجمان کے مطابق منگل کے روز بجلی کی کل پیداوار 13051میگا واٹ رہی جبکہ اسکے مقابلے میں طلب 18262ریکارڈ کی گئی ۔ ہائیڈرل کے ذریعے 4871‘ تھرمل کے ذریعے2015‘آئی پی پیز سے 6007اور رینٹل پاور سے 158میگا واٹ بجلی حاصل ہوئی جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 750میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی ۔شارٹ فال میں معمولی کمی کی وجہ سے پیپکو کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ پیپکو ذرائع کے مطابق حبکو جامشورو 500کے وی ڈبل سرکٹ لائن سوموار کی رات گئے بحال کر لیا گیا جس سے 1200میگا واٹ بجلی سسٹم میں واپس آ گئی ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money