Wednesday, 29 June 2011

کراچی میں رنچھوڑ لائن، کلاکوٹ، گلشن معمار میں ایک بوری بند لاش سمیت 3 تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی (بیورورپورٹ) مسلح ملزمان رنچھوڑ لائن، کلاکوٹ اور گلشن معمار میں چلتی گاڑیوں سے ایک بوری بند لاش سمیت3 تشدد زدہ لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے۔ سعید آباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری میں کلاکوٹ کے علاقے گھاس منڈی میں منگل کی صبح مسلح ملزمان چلتی گاڑی سے ایک شخص کی تشدد شدہ لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔ مقتول کی شناخت 41 سالہ نذیر احمد بلوچ ولد حاجی عبداللہ بلوچ کے نام سے ہوئی۔ مقتول نوالین گلی نمبر 3 کا رہائشی اور کباڑی تھا۔ مقتول کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ پیر کی شب ایک بجے گھر سے کھانا لینے نکلا تھا اور اس کے بعد سے لاپتہ تھا۔ عیدگاہ کے علاقہ رنچھوڑ لائن کپڑا مارکیٹ میں روٹ 7-C کے بس اسٹاپ کے قریب سے 28 سالہ نوجوان کی بوری بند لاش ملی جسے اغواءکے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر سر، پیٹ اور ٹانگوں پر گولیاں مار کر قتل کرکے اس کی لاش کو ہاتھ پیر باندھ کر بوری میں بند کرکے چلتی گاڑی سے پھینکی گئی تھی۔ مقتول کی آخری اطلاعات تک شناخت نہ ہوسکی۔ مذکورہ واقعات کے بعد علاقہ میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ سہراب گوٹھ میں گلشن معمار کے علاقہ فقیرا گوٹح کے میدان سے 15 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ ادریس بنگش کے مطابق مقتول کی شناخت سلیمان ولد نورو کے نام سے ہوئی ہے اور وہ نشہ کا عادی تھا اور زائد انجکشن لگانے کے باعث ہلاک ہوا ہے۔ اس کے جسم پر کوئی تشدد کا نشان نہیں ہے۔ سعید آباد کے علاقے سیکٹر 12-D بلدیہ ٹاﺅن میں صدام چوک کے قریب واقع ایک مکان میں مسلح ملزمان داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے 40 سالہ سرور ولد دولت شاہ کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ مقتول کورٹ پولیس کا سپاہی اور تین بچوں کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کرنے آئے تھے اور مزاحمت پر اسے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money