Thursday, 23 June 2011

طالبان نے امریکی افواج کے انخلاء کا اعلان مضحکہ خیز قرار دے دیا

کابل…افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے اعلان کو طالبان نے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اپنی مسلح جنگ بڑھانے کا اعلان کیاہے۔طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے صدراومابا کاامریکی فوجی انخلا کا اعلان صرف علامتی ہے۔اعلان کے مطابق اس سال صرف 10 ہزار فوجی افغانستان سے نکالے جائیں گے،جو جنگ سے تھکنے والی انٹرنیشنل کمیونٹی اور امریکی عوام کے لیے تسلی بخش نہیں، طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان میڈیاکو موصول ہواجس میں امریکا پر الزام لگایاگیاکہ امریکااپنی قوم کومسلسل غلط امیدیں اوربیبنیاد فتح دکھاتے ہوئے جنگ کے خاتمے کا ذکر کرتے ہیں۔طالبان کاکہناہے افغان مسئلے کا حل غیرملکی فوجیوں کے فورا انخلا میں ہے اور جب تک یہ نہیں ہوگا،،دن بدن ان کی مسلح جنگ بڑھتی جائے گی۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money