راولاکوٹ…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے ایبٹ آباد کمیشن مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی جمہوریت کے ذریعہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے۔راولاکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوام کے وزیراعظم مسلم لیگ سے گھبراتے ہیں اور ہیلی کاپٹر لے کر آزاد کشمیر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں عوام کے مینڈیٹ کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ کشمیری عوام کو علم ہونا چاہئے کہ کون حکومتیں بناتا ہے اور کون گراتا ہے۔میاں نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا گیا ، مسلم لیگ ن الیکشن میں دھاندلی کی اجازت نہیں دے گی۔نواز شریف نے کہا کہ ملک شدید مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور اسلام آباد میں کرپٹ لوگوں کو چن چن کر سرکاری اداروں میں تعینات کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ایبٹ آباد کمیشن کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن بنانے کے لئے مشاورت نہیں کی گئی۔نواز شریف نے کہا کہ کشمیر میں انقلاب آئے گا اور پاکستان میں آزاد کشمیر کی نشستیں مسلم لیگ ن جیتے گی۔


20:01
Posted in:
0 comments:
Post a Comment