Thursday, 23 June 2011

30جون تک 7وزارتیں صوبوں کو منتقل کر دی جائیں گی

اسلام آباد…آئین میں 18ویں ترمیم کے عمل درآمدکمیشن نے متعین کردہ وفاقی وزارتوں کی صوبوں کو تیس جون تک منتقلی کا عمل مکمل کرنے کے امور کو حتمی شکل دے دی ہے۔ آئینی اصلاحات کے عمل درآمد کمیشن کا اجلاس ، سینیٹر رضا ربانی کی ز یرصدارت اسلام آباد میں ہو۔ ذرائع کے مطابق کمیشن میں طے کیا گیا کہ وفاقی وزارتوں کی منتقلی مکمل ہونے پر یکم جولائی کو یوم صوبائی خودمختاری منایاجائے گا،یہ بھی طے ہوا کہ وزارت اقلیتی امور صوبوں کو منتقل ہوگی لیکن متروک وقف املاک بورڈ وفاق کے پاس رہے گا۔ اجلاس میں وقفہ کے دوران رضا ربانی نے میڈیا کو بتایا کہ آج صوبوں کے چیف سیکرٹریز سے ملاقات کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم پر مکمل عمل درآمدسے متعلق سمری وزیراعظم کوبھیجیں گے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money