Thursday, 30 June 2011

فوجی کارروائیوں سے القاعدہ کوسخت نقصان پہنچایا۔امریکی صدر باراک اوبامہ کی وائٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس

واشنگٹن(خصوصی رپورٹ)امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان میں امریکی فوجی کارروائیوں سے القاعدہ کوسخت نقصان پہنچایاگیا،القاعدہ رہنماﺅں کوپہلے بھی نشانہ بنایاتاہم اسامہ کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے،دہشت گرد گروپوں کو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، افغانستان سے انخلاءذمہ دارانہ انداز میں کیا جائیگا،افغانستان میں ناکامی کی صورت میں القاعدہ دوبارہ منظم ہوسکتی ہے، کابل پہلے کی نسبت زیادہ محفوظ جگہ ہے، انخلاءکا اعلان نہ کرتے تویہ ذہن میں ہوتاکہ افغان اب بھی ایک انتہائی خطرناک جگہ ہے اور طالبان متحرک ہیں۔بدھ کو وائٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں امریکی فوجی کارروائیوں سے القاعدہ کی صلاحیتوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی القاعدہ کے رہنماﺅں کو نشانہ بنایا لیکن اسامہ کی ہلاکت بڑی کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کو کارروائیوں اور مالی معاونت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے ، القاعدہ کے مکمل خاتمہ تک دباﺅبرقرررکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ کے مفاد میں ہے کہ افغانستان میں ناکامی نہ ہو کیونکہ اس سے القاعدہ دوبارہ منظم ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے فوجیوں کو ذمہ دارانہ انداز میں نکالاجائیگا۔ اس سے افغانستان کو سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا موقع ملے گا اور ہمیں مووقع ملے گاکہ القاعدہ پر مکمل خاتمہ کیلئے دباﺅ برقرارکھ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگراہم افغانستان سے انخلاءنہ کریں تو ذہن میں ہوگا کہ افغانستان اب بھی ایک خطر ناک جبکہ اور طالبان اب بھی متحرک ہیں ،انہوں نے کہا کہ کابل ہوٹل پر حملے کے باوجود بھی افغان دارالحکومت پہلے سے زیادہ محفوظ جگہ ہے۔

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Design Blog, Make Online Money